شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماوں نے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے تھے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پیغامات میں پاکستانی قوم کو آزادی مبارک کہا گیا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے