شہباز شریف

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے پاکستان میں پی ٹی آئی حکومت کے دور اقتدار میں کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک میں تباہی اور کرپشن کی انہیں اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے۔ موجودہ حکومت نے صرف ملک میں تباہی اور کرپشن کی ہے، انہوں نے غریب کو تباہ حال کر دیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہہ رہی ہے ملک میں کرپشن کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، مخالفین کو اپنے کرتوتوں پر خوفزدہ ہونا چاہیے۔ حکومت کے گھر جانے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ویسے تو اللہ کی مرضی لیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ جلد از جلد نااہل و نالائق حکومت سے عوام کو نجات دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے