مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنےکا کیس، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور فیض حمید کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنےسے متعلق کیس میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو نوٹسز جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق عاطف علی نامی شہری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا نے ویور شپ کے لیے دو آرٹیکلز لکھے جس کا معاشرے پر منفی اثر ہوا، دونوں کے آرٹیکلز کو درخواست کے ساتھ لف کیا گیا ہے، جب آرٹیکلز دیکھے تو حیران رہ گیا کہ کیسے مافیا معاشرے کو پراگندا کر رہا ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مجرمانہ رویہ سامنے آیا ہے اسی لیے مقدمہ اندراج کی درخواست دی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ یہ مجرمانہ ایکٹ جنرل ریٹائرڈ باجودہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی ملی بھگت سے ہوا لہٰذا ایف آئی اے اس پر سخت ایکشن لے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باوجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سمیت صحافی جاوید چوہدری، شاہد متلا، پیمرا اور دیگر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے