راجہ پرویز اشرف

وقت کی ضرورت ہے کہ متحد ہو کر موجودہ حکومت کو چلتا کیا جائے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ناکام ترین اور نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی نااہل حکومت نہیں آئی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم عمران خان کو لگتا ہے کہ ان کے ملک میں ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا تو یہ بھی ٹھیک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے وزیر اعظم سمیت پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے، اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ اسیٹ بینک کے گورنر رضا باقر کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کہتے ہیں کہ ڈالر مہنگا ہونے سے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے متعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگوں کی توہین کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت کی ضرورت ہے کہ متحد ہو کر موجودہ حکومت کو چلتا کیا جائے۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سے جدا ہونے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کچھ اعتراضات تھے اس لیے ہم اس سے علیحدہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے