خواجہ آصف

وقت ثابت کرے گا نواز شریف کو ہٹانا اور عمران خان کو لانا غلط فیصلہ تھا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت پر بے شمار انویسٹمنٹ کر کے میاں نواز شریف کی حکومت گرائی گئی، ان پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے اور جھوٹے کیسز بنائے  گئے، میاں نوازشریف اور ان کی پارٹی کو جتنا بھی ڈس کریڈٹ کیا جا سکتا تھا وہ کیا گیا جو کہ بہت بڑی زیادتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمر چیمہ جو پانامہ پیپر لے کر آئے تھے، اس میں تو نواز شریف کا نام ہی نہیں تھا، پانامہ اور پنڈورا دونوں میں ہی نواز شریف کا نام نہیں تھا، نام ہوتا توبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل نہ کیا جاتا، پانامہ اور پنڈورا لیکس میں سینکڑوں لوگوں کا نام آیا لیکن قصور وار صرف نواز شریف کو ٹھہرایا گیا۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ  ہمارے ملک میں ہر چیز میں کرپشن ہے بلکہ کرپشن کے انبار لگ گئے ہیں، کرپشن اور مہنگائی مکس ہوگئی ہے، میں کبھی کبھی یہ سوچتاہوں کہ کون سے والا  عمران خان اصلی ہے؟ وہ کنٹینر والا عمران خان یا آج والا عمران خان۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ نواز شریف کو ہٹانا اور عمران خان کو لانا غلط فیصلہ تھا، چار چھ ماہ میں سب کچھ سامنے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے