شیری رحمان

عمران خان آج تک یہ نہیں بتا سکے ان کی حکومت نے ملک و عوام کے لئے کیا کیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان آج تک یہ نہیں بتا سکے ان کی حکومت نے ملک و عوام کے لئے کیا کیا، ان کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ واپس آ گئی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ قوم ان سے مہنگائی، بے روزگاری اور بدحالی کا حساب لے گی، سیاسی جماعتوں پر الزام لگانے کے بعد عمران خان نے آج میڈیا پر پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجے میں نہیں ان کی نااہل حکومت کو آئینی طریقے کار سے ہٹایا گیا۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ان کی سیاست جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے، میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی بنانے والے، پیکا آرڈیننس لانے والے اور آصف علی زرداری کا انٹرویو روکنے والے آج میڈیا کی آزادی اور سنسرشپ کی بات کر رہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں غیر ملکی قرضے 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، بیرونی قرضوں پر ملک چلانے والے کس منہ سے آج آزادی اور خودمختاری کی باتیں کر رہے۔ عمران خان چھپے الفاظ میں کہہ رہے کہ فیصلہ ان کے حق میں سنایا جائے ورنا دھرنا دونگا، عمران خان الیکشن کمیشن پر غیر جانبداری کا الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے