بلاول بھٹو

وقت آگیا ہے کہ عمران سیاست چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ جائے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اب عمران خان سیاست چھوڑ کر بنی گالہ میں بیٹھ جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ملیر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملیر کے عوام حقیقی آزادی کی اصل جنگ لڑ رہے ہیں ہم جانتے ہیں حقیقی جنگ کیسے لڑی جاتی ہے، ہم اپنے حقوق چھیننا جانتے ہیں۔ 2018 میں آپ کے ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، اس کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت کا نقصان ہوا۔ عمران خان کی نالائقی کا بوجھ آپ اٹھا رہے تھے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو سرخ سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس طرح آپ نے یہ الیکشن لڑا آپ کی محنت پر فخر کرتا ہوں، پی ڈی ایم اور اتحادیوں کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ساتھ دیا اور سلیکٹڈ کو شکست دلوائی یہ ایک جھوٹا اور منافق آدمی ہے، اس نے پاکستان کا چار سال میں کیا حشر کیا، اس نے الیکشن لڑتے ہوئے ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا مگر حکومت میں آکر ملیر کے نوجوانوں سے روزگار چھین رہا تھا۔ اس نے لاکھوں گھر بنانے کا وعدہ کیا مگر اقتدار میں آکر غریبوں کے سر سے چھت چھین رہا تھا۔ آ ج بھی اس کی پوری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ وہ پہلے بھی سلیکٹر تھا اب پھر سلیکٹ ہونے کی جدو جہد کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے