منظور وسان

وفاقی حکومت کسانوں کا معاشی قتل بند کرے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی ناکام زرعی پالیسی کے ذریعے کسانوں اور کاشتکاروں کا معاشی قتل عام کررہی ہے، جسے اب بند ہوجانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران حکومت ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر ملکی زراعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔ زرعی اجناس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ملک کا زرعی شعبہ متاثر ہوگا اس لیے ہم وفاقی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی وفاقی فیصلے کو قبول نہیں کریں گے، زرعی اجناس اور ٹریکٹر خریداری پر 17 فیصد ٹیکس عائد ہونے سے ملک کے کسانوں کے جیب پر 104 ارب کا بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اجناس پر ٹیکسز لگنے سے یوریا کھاد اور ڈی اے پی مزید مہنگی ہوجائے گی جس سے کسان تباہ ہوجائیں گے۔ عمران حکومت ملک کے کسانوں کو ریلیف دینے کی بجائے ٹیکسز کا بوجھ ڈال کر ملکی زراعت کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے