الیکشن کمیشن

کمشنر الزامات پر الیکشن کمیشن کا اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے کمشنر کے الزامات پر اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیاقت علی چھٹہ کے الزامات کی چھان بین کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلی سطح کی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف قانونی کارروائی بارے فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لے لیا، گندم کی فوری خریداری کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر نوٹس لیتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے