ناصر حسین شاہ

وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اس وقت آئی ایم ایف کے سامنے بے بس نطر آرہی ہے، جس کی وجہ سے عوام مخالف اقدامات کئے جارہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو فوری واپس لیا جائے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مشکلات میں مذید اضافہ ہوگا۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، نئی نئی توجیحات پیش کی جائیں گی۔ ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے اور یہ نااہل نالائق لوگ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کو ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے