سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے آکسیجن کے علاوہ ہر چیز پر ظالمانہ ٹیکس لگا دیا ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے آکسیجن کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس لگادیا ہے، عوام کا جینا محال ہوچکا، حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی سے ستائے عوام پر ایک اور ظلم ہے، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہوچکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومت فی الفور اضافہ واپس لے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی 50 فیصد کم کی جائیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے ہوشربا مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف تحریک جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت نیشنل اور انٹرنیشنل مافیاز کی چراگاہ بنا ہوا ہے، حکومت اور اپوزیشن کا میچ پہلے دن سے فکس ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے