احسن اقبال

یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ مل کر کام کرنے کا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں بلکہ ملکی معیشت کو دنیا کی اعلی معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ملک کو سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔ آج پاکستان دنیا کی کم عمر ترین آبادی کے حامل ملکوں میں سے ایک ہے، اس کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ترقی یافتہ پاکستان کا مستقبل ہے، اگر ہم نوجوانوں میں سرمایہ کاری کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور اگر وہ ایسے مواقع سے محروم رہتے ہیں تو مایوسی کا باعث بن سکتے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ نوجوان بڑا ثاثہ ہیں، ہمیں انہیں ہنر اور طاقت دینا ہوگی، نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے جس کے لیے ہمیں اس ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا، ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز کا مقصد عوامی پالیسی کا تجربہ فراہم کرنا اور انہیں اس بارے میں بتانا ہے کہ حکومتی پالیسیاں کیسے وضع کی جاتی ہیں، 40 نوجوان فیلوز وزارت منصوبہ بندی سے منسلک ہیں، وژن 2025 کے تحت ملک کو ٹاپ 20 معیشتوں میں شامل کرنے کے ہدف کے ساتھ سفر شروع کیا تھا لیکن ہمارا سفر روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے