آٹا

چکی مالکان نے آٹا فی کلو 10 روپے مہنگا کردیا

لاہور (پاک صحافت) چکی مالکان نے اپنی طرف سے آٹے کی قیمت میں دس روپے فی کلو کے حساب اضافہ کردیا ہے جبکہ گندم کی قیمت بھی بڑھا دی ہے۔ جس کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 80 روپے سے بڑھا کر 90 روپے کردی ہے اور گندم پسائی کے ریٹس 320 روپے کر دئیے ہیں۔ اس کے علاوہ چکی مالکان نے 40 کلو پسائی پر 2 کلو گندم کٹوتی بھی شروع کر دی ہے۔ جس کے بعد عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھائی ہے، گندم 2500 روپے من ہو گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جارہا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے