کامران ٹیسوری

وفاقی اداروں کے نام انکشافات سے بھرا خط لکھ رہا ہوں، کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی اداروں کے نام انکشافات سے بھرا خط لکھ رہا ہوں۔ ان کاکہنا ہے کہ کوئی بھی مافیا کراچی کو ترقی سے روک نہیں سکتی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مقبولیت سے زیادہ قبولیت پر یقین رکھتا ہوں، ٹیم ورک کے نتیجے سے ہی کامیابی ملتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے  گورنر ہاؤس میں سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ماضی میں گیمز سے محروم رہا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے شہریوں کے لیے خوش گوار ماحول پیدا کیا گیا، بلدیہ کے ادارے ہی شہر کی ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ نے مزید کہاکہ ہر شخص اپنے ذمے کا کام پورا کرے، امید ہے کہ بلدیہ عظمیٰ شہر کی رونقیں بحال کرے گی۔ کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں اس وقت بے پناہ مسائل ہیں، بے روزگاری کا شہر میں سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہبازشریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے