عمران خان کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل تیار

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیئے اڈیالہ جیل میں سیل تیار کیا جارہا ہے۔  ذرائع کے مطابق عمران خان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی جس سیل میں قید رہے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سیل میں رکھا جائے گا۔ خیال رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ ق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کی سربراہی میں آئے ہیں، ہمارے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہے، ہمیں لاہور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے