رانا ثناء اللہ

عمران خان کی گرفتاری کی کوشش اس وجہ سے ہے کہ وہ عدالت پیش نہیں ہو رہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش اس وجہ سے ہے کہ وہ عدالت پیش نہیں ہو رہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللہ کا عمران خان کی گرفتاری سے متعلق کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، چور کو پتہ ہے چوری کی ہے، گرفتار ہوا تو فرد جرم لگے گی اور عدالت میں جواب دینا پڑے گا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا مشکل نہیں، ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتار کیا جا سکتا تھا، 25 فروری کو بھی حراست میں لیا جا سکتا تھا مگر چاہتے ہیں کہ عمران خان عدالت کے حکم پر گرفتار ہوں اور عدالت ہی انہیں نا اہل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے