بلاول بھٹو

وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے گزشتہ روز دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حیدر عباس کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوہلو میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے افسر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید کیپٹن حیدر عباس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پوری قوم ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف یک آواز اور دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجا کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی شہید کیپٹن حیدر عباس کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے