خواجہ آصف

آرمی چیف کیخلاف مہم چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر چلائی گئی۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے خلاف مہم چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر چلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے اپریل 2019 میں ہی اُن سے اُکتا چکے تھے۔ سپریم کورٹ 2017 میں فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی حمایت کرچکی ہے عدالتی نظائر بدلے نہیں جاتے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ دبئی میں نگران حکومت کے لیے کیا فیصلے ہو۔ الیکشن سے متعلق وزیر دفاع نے اپنی رائے کا اظہار کچھ اس طرح کیا کہ اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے، الیکشن نومبر میں ہوں تو بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے