شیری رحمان

وزیر مذہبی امور کاعورت مارچ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا  کہ  نورالحق قادری کا 8 مارچ کو عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے سے متعلق وزیراعظم کو خط قابل تشویش ہے۔ شیری رحمان کاکہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی طرف سے اس طرح کی بات حیران کن ہے، 8 مارچ عالمی سطح پر عورتوں کا دن منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ نہتی عورتوں کے مارچ پر پابندی لگا کر کیا کیا ثابت کریں گے، پاکستان میں خواتین کو حجاب کا دن منانے پر کسی نے پابندی نہیں لگائی۔ ایک طرف ہم بھارت کے رویہ کی مذمت کرتے  ہیں تو دوسری طرف آپ نہتی خواتین کے عورت مارچ پر پابندی کی باتیں کر رہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے