مصطفی الکاظمی

داعش کی عراق میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی: الکاظمی

بغداد {پاک صحافت} عراق کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عراق کو پریشان کرنے کی داعش کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران عراق کے مختلف شہروں کو پریشان کرنے کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ اس طرح وہ اپنے شیطانی منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شہروں میں داعش کی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کو ناکام بنایا گیا۔ عراقی وزیر اعظم الکاظمی نے پیر کی صبح ایک مرکز کا معائنہ کرتے ہوئے عراقی سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی اس کارروائی کو مزید جاری رکھا جائے تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

الکاظمی نے کہا کہ دشمن حملہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار تھا لیکن بروقت انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں نے انہیں ناکام بنا دیا۔ قابل ذکر ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اب بھی عراق کو پریشان کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جو کامیاب نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی قیدی

اسرائیلی قیدی کا نیتن یاہو کو ذلت آمیز پیغام

(پاک صحافت) غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں میں سے ایک نے نیتن یاہو اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے