سراج الحق

چند ووٹوں کی اکثریت سے قائم حکومت نے پورا نظام بلڈوز کردیا۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایوان میں چند ووٹوں کی اکثریت سے قائم نااہل و نالائق حکومت نے ملک کا پورا نظام ہی بلڈوز کردیا ہے۔ حکومت نے آئین و قانون کو پامال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا سہارا آئندہ الیکشن میں شکست سے بچنے کے لیے لیا۔ حکومت نے جتنے قوانین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس کرائے وہ عوامی مفادات کے بجائے حکمرانوں کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتے ہیں۔ حکومت نے مشاورت کے جمہوری طریقے سے ہمیشہ راہ فرار اختیار کی، ایوان کی کارروائی جعلی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ جو حکمران پارلیمنٹ میں چند سو کی گنتی کو یقینی نہیں بناسکے وہ ملک بھر میں شفاف الیکشن کے دعوے دار ہیں۔ وزیراعظم وہی کام ڈھٹائی سے کررہے ہیں جن کے خلاف و ہ ماضی میں شور مچاتے تھے۔ جبر اور زور کے ذریعے کیے گئے فیصلے برقرار نہیں رہ سکتے۔ حکومت پہلے ہی آئی سی یو میں ہے، موجودہ حکمرانوں کا انجام بھی ماضی کے حکمرانوں سے مختلف نہیں ہوگا۔ ایوان اقتدار میں بیٹھے لوگ جان لیں ظلم اور ناانصافی کا انجام بھیانک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے