وزیرِاعظم شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا، گارڈ آف آنر پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دوسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا۔ ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں صدرِ مملکت عارف علوی نے نو منتخب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری سے قبل قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ تقریبِ حلف برداری میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آصف زرداری، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔ تقریبِ حلف برداری میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی وزیرِ اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف وزیرِ اعظم ہاؤس میں تشریف لے آئے جہاں ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے