جاوید لطیف

پی ڈی ایم سے بے وفائی کرنے والوں کو عوام مسترد کریں گے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ بے وفائی کرنے والی سیاسی جماعتوں کو عوام مسترد کریں گے۔ اپوزیشن اتحاد عوام کا ترجمان اور آواز ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی افراد مریم نواز کے باہر جانے کی جھوٹی باتیں کررہے ہیں جبکہ اس وقت تو ملک واپس آنے کا موسم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے رابطے مضبوط ہیں جس سے جعلی حکمران خوفزدہ ہیں۔

میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا ہے کہ میں نے تھانے میں جاکر پوچھا کہ میں نے کونسی غداری کی ہے تو تفتیشی افسر نے کہا کہ آپ بے گناہ ہیں لیکن اوپر سے حکم ہے۔ اگر اس طرح اوپر سے ہی غیرقانونی اقدامات کا حکم ہوگا تو عدالتیں بند کر دیں۔ یہ ایٹم بم، اسٹیٹ بینک گروی رکھ دیں اور ہم آواز اٹھائیں تو غداری کا مقدمہ بنتا ہے۔ یہ مقدمات درج کریں لیکن ہماری زبان بند نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے