حافظ حمداللہ

عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کی مدد کرے۔ ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ماضی کی طرح ان کی مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو غصہ اسٹیبلشمنٹ کی نیوٹریلٹی پر ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ماضی کی طرح ان کی مدد کرے۔ جبکہ اس بار ایسا ہوتا نطر نہیں آرہا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ عمرانی لانگ مارچ حکومت کے نہیں، ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکس مارچ کو چارج دینے کیلئے ارشد شریف کی موت کو بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف سے پرانے، قریبی اور گہرے مراسم ہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے