سیکرٹری جنرل

سفید فاموں کے تسلط کا نظریہ دنیا کے لیئے دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ ہے: اقوام متحدہ

جنیوا (پاک صحافت) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دنیا بھر میں سفید فاموں کے تسلط والے نظریئے کو دہشت گردی سے بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سفید فاموں کا تسلط اب ایک عالمی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ سفید فاموں کے تسلط کا مسئلہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے جو پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ اب نیو نازیزم تحریک بھی ایک ديگر شدید خطرہ ہے جو سفید فاموں کے تسلط کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق سفید فاموں کی اولویت کا نظریہ اور نیو نازیزم تحریک، دہشت گردی سے بھی بڑھ کر خطرناک ہے۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ خطرناک نظریات اس وقت کچھ ممالک کے اندر قومی خطرے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان انتہا پسند نظریات نے حمایت حاصل کرنے کے لئے کورونا بحران کا سوء استفادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ کچھ ممالک کے حکام نے کورونا وائرس سے مقابلے کے بہانے اپنے مخالفین کی سرکوبی کے لئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب امریکہ اسرائیل

امریکہ اور سعودی عرب کے ریاض اور تل ابیب کے درمیان مفاہمت کے معاہدے کی تفصیلات

(پاک صحافت) ایک عرب میڈیا نے امریکہ، سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے