طلال چوہدری

وہ بندہ قانون کی بات کر رہا ہے جس نے سپاہیوں کے سینے پر گولیاں چلانے کا کہا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری  نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ بندہ قانون کی بات کر رہا ہے جس نے سپاہیوں کے سینے پر گولیاں چلانے کا کہا، وہ بندہ قانون کی بات کررہا ہے جس نے اسلام آباد کو آگ لگائی، سپریم کورٹ کے  فیصلے کی توہین کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کیسا کمزور انقلاب تھا جو آنسو گیس کے سامنے نہیں ٹھہر سکا۔ عمران خان اپنی خواہشات پوری کروانے کے لیے سپریم کورٹ کو ڈکٹیشن کیسے دے سکتے ہیں؟ آپ سپریم کورٹ کو حکم دے رہے ہیں کہ نگراں جج لگائیں، فلاں فیصلہ کریں، سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے مزید کہا کہ کیا حکومت فرح گوگی کے لگائے گئے افسروں کو تبدیل نہیں کرسکتی؟ گوگی کو پالنے اور گولی کےذریعے کرپشن کا پیسہ بنی گالہ پہنچانے والا کرپشن کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگی افسر لگا سکتی ہے، حکومت افسر بدل نہیں سکتی،  فارن فنڈنگ کا کیس 7 سال سے عدالت میں ہے، آپ عدالت نہیں جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے