ویڈیو اسٹریمنگ

نیٹ فلکس کی جانب سے مفت اکاؤنٹ شیئر کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

کراچی (پاک صحافت) مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کا آغاز اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئرنگ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ نیٹ فلکس کی جانب سے امریکا میں 2023 کے شروع میں اکاؤنٹ شیئرنگ روکنے کے لیے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے جن کو بعد ازاں دنیا بھر میں توسیع دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اگست 2022 میں کمپنی نے لاطینی امریکا کے 5 ممالک میں ایک ٹیسٹ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت دوسروں سے پاس ورڈ شیئر کرنے والوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ہر اضافی گھر پر فیس ادا کریں۔ اس وقت کمپنی نے بتایا تھا کہ اگر کسی صارف کا اکاؤنٹ اس کی رہائش گاہ سے باہر مختلف مقامات پر 2 ہفتوں سے زیادہ استعمال ہوگا تو کمپنی کی جانب سے اضافی فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آسان الفاظ میں اگر کوئی ایسا فرد آپ کا نیٹ فلکس اکاؤنٹ استعمال کرتا ہے جو آپ کے گھر میں مقیم نہیں تو اضافی فیس ادا کرنا پڑے گی۔ نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹس کے درمیان پروفائلز کو ٹرانسفر کرنے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بھی یہی تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پاس ورڈ شیئر کرنے والے اکاؤنٹ سے جو اضافی فیس لی جائے گی وہ 7 ڈالرز سے کچھ کم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن جیسے مسائل کی وجہ قرار

(پاک صحافت) سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال موجودہ عہد کے نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے