جنرل عاصم منیر

بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔ آرمی چیف

کوئٹہ (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آواران (بلوچستان) کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ دورہ بلوچستان کے دوران آرمی چیف نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح بھی کیا۔

آرمی چیف کو بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کاوشوں اور صوبے میں زراعت کے شعبہ میں بہتری کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کاشتکاروں اور شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، صوبے کے غیور عوام ہر مشکل میں ڈٹے رہے ہیں، قوم کو بلوچستان کے بہادر لوگوں پر فخر ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے امن اور استحکام کے لئے کوشاں ہیں، عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے سکیورٹی و بہبود کیلئے پاک فوج کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے