حکومت

حکومت کا سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے معیشت کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں معیشت سے متعلق منظم پروپیگنڈا کرنے والوں پر ہاتھ ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے، وزیر خزانہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات کو بے بنیاد قرار دیا تھا جبکہ چند ہفتوں میں معاشی حالت بہتر ہونے کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے ملک کے ڈیفالٹ کرنے کے بیانیہ کو دشمن ایجنڈا قرار دیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی۔ قومی سلامتی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں ملکی معیشت اور سلامتی پر واضح گائیڈ لائن کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں کی منظوری بھی لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے