ایم کیو ایم

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف 12 فروری کو کراچی میں طے شدہ دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری آج وفاق کا اہم پیغام لیکر ہمارے پاس آئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ پیغام لیکر آیا تھا کہ اس وقت یہاں نیوی کی امن مشقیں جاری ہیں جس میں 40 سے زائد ممالک کے مندوبین موجود ہیں، کل ایم کیو ایم کی جانب سے دھرنے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول نے کہا کہ دھرنے کے لیے سب تیاری ہوچکی ہے، میں نے خالد مقبول صدیقی سے درخواست کی ہے کہ دھرنا مؤخر کر دیں، ایم کیو ایم کا مطالبہ تھا کہ حلقہ بندیاں ٹھیک کی جائیں، میری ابھی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سے بات بھی ہوئی ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا ہم نے جو قدم اٹھایا بہت مجبوری میں اٹھایا ہے، اس شہر میں دھرنا دینے کا اگر کسی کو حق ہے تو وہ ہمارا ہے، قومی مفاد کو ترجیح دی ہے اپنی سیاسی ضروریات کو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے