انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِاعظم اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِاعظم اتفاق کرلیا۔ خیال رہے کہ  وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے ایڈوائس صدر کو بھجوا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان  وزیرِ اعظم آفس کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم اتفاق ہوگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائدِ حزب اختلاف نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی تھی۔ وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم نے قائدِ حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور 16 ماہ میں بطور بہترین حزبِ اختلاف کی قیادت پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ قائدِ حزب اختلاف راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم متفق ہیں کہ جو بھی نگران وزیرِ اعظم ہو وہ چھوٹے صوبے سے ہو، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نگران وزیرِ اعظم ہوں گے۔ انوار الحق کاکڑ بلوچستان سے 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے اور ان کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ یاد رہے کہ انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے