عراق اور پاکستان

وزیرخارجہ نے عراق میں پاکستانی سفارتخانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بغداد (پاک صحافت) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ عراق کے موقع پر بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارت خانے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک تھے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان سفارت خانے کے کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے۔ پاکستان ایمبیسی کمپلیکس عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے معاون ہوگا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ دورہ عراق کے دوران سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل پاکستانیوں کیلئے ویزہ کے خاتمہ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جبکہ پاکستان اور عراق کے چیمبرز آف کامرس اور کلچرل تعاون کے الگ الگ معاہدوں پر دستخط کیے۔

وزیر خارجہ نے کربلا میں پاکستانی زائرین کیلئے مرکز اور نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کا اعلان بھی کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، موسمیاتی تغیر، تعلیم، صحت اورعراقی ترقیاتی کوریڈور میں پاکستانی محنت کشوں کی شمولیت سمیت اہم امور پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے