حمزہ شہباز

شیرانی میں المناک حادثہ، حمزہ شہباز کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے شیرانی میں المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ المناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی دکھ ہے۔ خیال رہے کہ رہے کہ کوئٹہ میں شیرانی کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شیرانی کے قریب بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے