شہباز شریف

وزیراعظم کیجانب سے سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ حکام کو بلوچستان میں خاص طور پر بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی جیسے علاقوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل تیز کر نے کی ہدایت دیدی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متاثرین کی امداد کا عمل مربوط، مؤثر اور تیز بنایا جائے، سیلاب متاثرین ہم سب کی طرف دیکھ رہے ہیں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

وزیراعظم نے یکساں انداز میں ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صفائی، بروقت سپرے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ ڈینگی اور دیگر وباؤں سے بچا جاسکے، متاثرین کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے مؤثر اقدامات کریں تاکہ لوگوں کو پیٹ کے امراض سے بچایا جاسکے، بلوچستان کے متعلقہ علاقوں میں خوراک، میڈیکل کیمپ اور شیلٹر کا بندوبست کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے