بلاول بھٹو زرداری

ہم اقتدار کیلئے نہیں خدمت کی سیاست کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں اقتدار کا لالچ نہیں اور نہ اقتدار کے لئے سیاست کرتے ہیں۔ ہم عوام کی خدمت کیلئے سیاست کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اور جہاں ہاتھ ڈالتے ہیں وہاں تباہی پھیل جاتی ہے۔ عمران خان کے نوٹس لینے سے چیزوں کی قیمتیں دگنی ہوجاتی ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا جبکہ عوام کو گیس اور بجلی کے مہنگے بلوں کی صورت میں موجودہ حکومت کی نااہلی کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور آج بھی پاکستان کے ہر آدمی کا نعرہ روٹی، کپڑا اور مکان ہے جسے عمران خان چھین رہا ہے۔ پیپلزپارٹی عوام کو مسلط اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے