پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے استعفوں کی منظوری کے مطالبے سے بھی یوٹرن لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے اپنے تمام ارکان کے استعفوں کی منظوری کے مطالبے سے بھی یوٹرن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 جنوری کو شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے باقی ماندہ تمام ارکان کے استعفے فی الفور منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ آج تین دن بعد چیف وہپ عامر ڈوگر باقی 45 استعفے منظور نہ کرنے کی درخواست لے کر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عامر ڈوگر نے کہا کہ باقی ارکان کے استعفے منظور نہ کیے جائیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 44 ممبران قومی اسمبلی نے استعفی واپس لینے کیلئے اسپیکر کو ای میل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے