مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی معافی اور 155 قیدیوں کی رہائی کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں قیدیوں کیلیے 3 ماہ سزا کی معافی اور 155 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، ان کے مسائل اور کھانے پینے کے نظام میں بہتری لائیں گے۔ مخیر حضرات کے اشتراک سے 15 کروڑ روپے دیت ادائیگی کے بعد 155 قیدیوں کو بھی رہا کیا جارہا ہے۔ پورے پنجاب کی جیلوں میں ویڈیو کال کی سہولت بہت جلد فراہم کر دی جائے گی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سینٹرل جیل میں قیدی کی حیثیت سے گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج سنٹرل جیل آتے ہوئے خود قید میں گزارا ہوا وقت یاد کررہی تھی، سزائے موت کی چکی میں بند تھی اور کڑے وقت کا سامنا کیا، میرے والد بھی اسی جیل میں بند تھے مگر ملاقات کی اجازت نہیں تھی، ہفتے میں ایک بار ملنے دیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار قید میں والد کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط ملا، انہوں نے بتایا کہ یہاں سے گرفتار کر کے نیب لے جارہے ہیں، جیل میں مجھے کسی نے بتایا کہ آپ کے والد کی طبیعت خراب ہے اور اسپتال لے کر جارہے ہیں، وہ آزمائش کا وقت تھا، میں سوال کرتی تھی کہ میں نے ایسا کیا کیا جو میں جیل میں ہوں اور پھر جائے نماز پر بیٹھ جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے