شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہبازشریف  کا اختلافات بھلا کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ انہوں نے وفاق، تمام صوبوں، سیاسی و مذہبی قیادت کو بھی دعوت دی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اونر شپ لیں، ایک قلب دو جان ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایک طرف ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کو سیٹل کرنے کو تیار ہیں، مگر ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، اس طرح کے دہرے معیار نہیں چلیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے  مزید کہا کہ وفاق اور صوبے مل کر، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اختلافات بھلا کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل اس مقصد پر لگائیں گے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے