مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے پیپلزپارٹی کے نامزد سینیٹرز کا اعلان کردیا

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے نو منتخب وزیراعلی مراد علی شاہ نے میڈیا گفتگو میں پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹ کے ممبرز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو کو سینیٹ کے لیے نامزد کیا ہے، جبکہ وقار مہدی اور عاجز دھامرہ کورنگ امیدوار ہوں گے۔ ساتھ ہی مراد علی شاہ نے دونوں سینیٹرز کو مبارکباد دے دی ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی لیڈرشپ اسلام آباد میں ہے، صوبے سندھ میں بلدیاتی حکومت موجود ہے، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں، مکمل بااختیار اللہ کی ذات ہوتی ہے، مقامی حکومتوں کو مؤثر بنانے کیلئے ترامیم کی ہیں، سندھ میں بااختیار مقامی حکومتیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام میں مزید بہتری کے لیے تیار ہیں، کراچی میں مرتضی وہاب میئر ہیں کام کررہے ہیں، وہ فعال طریقے سے کام کررہے ہیں، زید قانون میں ترامیم ہوں گی تو صوبائی اسمبلی کرے گی، بہت احترام کے ساتھ بلدیاتی ترامیم ن لیگ نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے