مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ نے مطالبات پر مشتمل خط وزیراعظم کو ارسال کردیا

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مطالبات پر مشتمل خط وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔ جس میں سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیاں و زیادتیوں سے تنگ آکر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ تحریک انصاف سندھ سے تعصب برت رہی ہے اور سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کردیا گیا، وزیراعظم سندھ کو محروم کرنے کے بجائے اسے حق دیں۔ خط میں سندھ کے لئے ترقیاتی بجٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے