حسن مرتضی

نیازی اور انکے ترجمانوں نے اب باقاعدہ رونا شروع کر دیا ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ اپنی شکست دیکھ کر عمران نیازی اور ان کے ترجمانوں نے اب باقاعدہ رونا شروع کردیا ہے، قوم کو اس نحوست سے نجات ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کو پاکستان کیلئے ناگزیر سمجھنے والے کو تعزیر کے پھندے میں لائیں گے۔ کوئی کہتا ہے آرٹیکل 6 لگائیں گے تو کوئی ذمہ داروں کے ترلے مار رہا ہے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ لوگوں میں گالی، نفرت اور عدم برداشت کا پرچار کرنیوالوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کا دن پنجاب والوں کے اطوار بدلنے کا باعث بنے گا، جیت آئین، قانون، جمہوریت اور عوام کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے