بلاول بھٹو پی پی چیئرمین

حکومت مہنگائی کا الزام دوسروں پر لگاکر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگاکر اپنی نااہلی چھپانے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اب تک کوئی معاشی پالیسی ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے۔ حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خوداری کو داؤ پر لگایا ہے-

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی اشرافیہ نے مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھا کر اربوں روپے کا منافع کمالیا ہے جبکہ اب قیمت کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی خود لینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم دھاندلی سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین اسمبلی پر اربوں روپے نہ لٹائیں، عوام کی فلاح وبہبود پر خزانے کی رقم خرچ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان سے انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر آزاد امیدوار سابق نگراں وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے