اعظم نذیر تارڑ

اوورسیزپاکستانی ہماراقیمتی اثاثہ ہیں، ان کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کی تجویز ہے اوورسیز کو اسمبلی کی رکنیت دی جائے، ای وی ایم کے استعمال کا معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑا ہے، کمیٹی نے کثرت رائے سے الیکشن اصلاحات کو مسترد کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرقانو ن اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا فوری انتخابات ای وی ایم سے ممکن نہیں، الیکشن کمیشن نے کہا مشین پر الیکشن چاہتے ہیں تو درجہ بدرجہ کریں، الیکشن کمیشن جس انتخاب میں چاہے ای وی ایم استعمال کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ایک سال میں الیکٹرانک ووٹنگ ممکن نہیں، ضمنی الیکشن میں اوورسیز ووٹنگ کیلئے پائلٹ پروجیکٹ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے سیاست میں بھر پور کردار ادا کیا، بیوروکریٹس نیب کی وجہ سے کام نہیں کرتے تھے۔ وزیر قانون نے کہا کہ نیب قوانین کوسیاسی مخالفین کیلئے استعمال کیا جاتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کی گئیں، نیب قانون کا بے دریغ استعمال کیا گیا، 2017 کی قانون سازی میں کسی جماعت کی مخالفت نہیں تھی، پی ٹی آئی نے 23 بلز کے درمیان یہ بل بھی منظورکرایا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے