فیصل کریم کنڈی

ایک کمرے میں بیٹھ کر اپنی مرضی کا سروے جاری کرنا دیہاڑی لگانے کے مترادف ہے، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے  ترجمان فیصل  کریم کنڈی نے عوامی سروے کو مسترد کرتے ہوئے  سوال کیا کہ  کس کی خواہش اور فنڈنگ پر جعلی سروے کیا گیا؟ پی پی ترجمان کاکہنا ہے کہ جعلی سروے عوام میں مقبولیت کا پیمانہ نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایک کمرے میں بیٹھ کر اپنی مرضی کا سروے جاری کرنا دیہاڑی لگانے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن  کی جانب سے ضمنی انتخابات ساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے  بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورت حال اورورکنگ ریلیشن شپ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے کہ اس دو طرفہ ملاقات میں پی پی پی اورمسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ساتھ مل کر لڑنے پراتفاق کیا ہے۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری نے حمزہ شہبازشریف کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارک باد دیتے ہوئے ورکنگ ریلیشن شپ کومزید مضبوط بنانے کاعزم کیا۔ دوسری جانب حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جسے ساتھ لےکر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے