امیرمقام

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

شانگلہ (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ علاقے شانگلہ کا تفصیلی دورہ کرکے نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے انہیں سیلاب کے نقصانات اور بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ان کی املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق امیر مقام نے کروڑہ کے مقام پر آر ایچ سی کی تباہ شدہ عمارت کا جائزہ لیا اور شاہ پور کانا روڈ سمیت تباہ شدہ شاہراہوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے این ایچ اے اہلکاروں کو شاہراہوں پر آمدو رفت ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر امیر مقام نے بجلی کی ترسیل کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ انہوں نے بشام میں سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے دو نوجوان بھائیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے