شرجیل میمن

پیپلزپارٹی کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے ہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز کے بلدیاتی الیکشن پر جماعت اسلامی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کے لیے تمام جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اداروں سے گن پوائنٹ پر من پسند فیصلے کرانا چاہتے ہیں۔ جس میں وہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، اس کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے کراچی سے بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے