شہباز شریف

وزیراعظم کی ن لیگ چھوڑ کر جانیوالوں کو پارٹی میں واپس آنے کی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مسلم لیگ ن اور وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو دوبارہ واپس آنے کی پیشکش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا، نواز شریف نےکبھی پاکستان یا اداروں کے خلاف بات نہیں کی، کچھ جنرلز کو کہا تھا جس کو آپ لانا چاہتے ہیں جب وہ آپ سے ڈیل کرے گا تو نواز شریف آپ کو فرشتہ لگے گا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت کے مطابق آئی ایم ایف کا پروگرام منظور کروایا، سب سوال اٹھاتے تھے کہ ان حالات میں حکومت کیوں لی، لوگ کہتے تھے ایک ڈیڑھ سال رہ گیا ہے یہ سارا گند چیئرمین پی ٹی آئی کوہی اٹھانے دیں، اقتدار میں آنے سے ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا مگر ریاست بچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پاکستان کے خارجہ تعلقات کو تباہ کر دیا تھا، انہوں نے چین، سعودی عرب، یواے ای، قطر اور دیگر دوست ممالک سے تعلقات خراب کر دیے تھے، دوست ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پستی کی نچلی سطح تک تھے، برادر ممالک کے ساتھ تعلقات بہت حد تک نارمل سطح تک لے آئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب محاذ کس طرح بنایا گیا اور لوگوں کو بنی گالہ میں دوپٹہ پہنایا گیا، جو دوپٹے پہن کرپی ٹی آئی میں گئے تھے آج وہ کہیں اور جا رہے ہیں، ہمارے لوگ راستہ بھول گئے تھے اب واپس گھر آئیں گے تو انہیں ویلکم کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے