ن لیگ پیپلز پارٹی

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے نگران وزیراعظم کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق ہوا ہے اور حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے۔

اسحاق ڈار بطور نگران وزیراعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی کہا تھا اگر تمام جماعتیں اتفاق کرتی ہیں تو اسحاق ڈار نگران وزیراعظم ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم نگران وزیراعظم کا فیصلہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے