یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری، 5 خواتین ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے

یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری، 5 خواتین ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے

صنعا:(پاک صحافت) یمن کے ساحلی شہر کے ایک ہال میں شادی کی تقریب کے دوران سعودی فوجی اتحاد کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں پانچ خواتین ہلاک جبکہ بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ میں ایئرپورٹ روڈ پر واقع المنصور ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران نزدیک ہی توپ کا گولہ گرا جس کے نتیجے درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: جرمنی کی حکومت نے یمن میں مبینہ جنگی جرائم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

 ریسکیو ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں 5 خواتین کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 7 افراد شدید زخمی ہیں، جن میں 4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، کچھ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

حوثی قبائل کے ترجمان نے حملے کا ذمہ دار اتحادی افواج کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ اقدام سے عوام کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ دو روز قبل ہی نو تشکیل شدہ حکومت کے وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو لیکر عدن ایئرپورٹ پر پہنچنے والے طیارے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم وزیراعظم اور کابینہ ارکان حملے میں محفوظ رہے تھے۔

واضح رہے کہ آل سعود کی اتحادی افواج اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ شادی کی تقریبات پر حملے کر چکی ہیں۔

سعودی عرب امریکہ کی حمایت سے اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے علاقے کے سب سے غریب، اسلامی اور عرب ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کے دسیوں ہزار عام شہری ہلاک و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوئے اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

احتجاج

امریکہ میں طلباء کے مظاہرے ویتنام جنگ کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی یاد تازہ کر رہے ہیں

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے لکھا ہے: امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے