شہبازشریف

وزیراعظم کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے متعلق عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کردی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے جس سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور ہمیں ان کی کورونا کے خلاف قربانیوں کو ضائع نہیں کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے